صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے کا امکان

73

 

اسلام آباد :صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر مملکت کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

 

اس حوالے سے صدر مملکت عارف علوی سے نگران وزیرقانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی ملاقات ہوئی ہے ۔ ا س میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کاکہنا تھا کہ مشاورتی عمل کا جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہو گا۔

 

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے عہدے کی آئینی مدت پوری ہو چکی ہے جس کے بعد صدر نے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئینی و سیاسی ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر صدرمملکت کی طرف سے الیکشن کی تاریخ دی گئی تو سیاسی ہیجان پیدا ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.