دبئی میں سیاحوں کی آمد ، ریکارڈ ٹوٹ گئے ،سال کے پہلے 6 ماہ 4 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمد

63

 

دبئی:پہلی ششماہی میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 4 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمد ہوئی۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں یہاں 4 کروڑ 16 لاکھ مسافروں کی آمد ہوئی۔ کورونا وبا سے قبل 2019 میں مسافروں کی آمد کے اعداد و شمار کا پہلی بار ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

2019 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پچھلے سال 2022 کے اوائل 6 ماہ میں 2 کروڑ 79 لاکھ مسافر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آئے تھے۔

دبئی ان چند اولین شہروں میں سے تھا جنہوں نے کورونا وبا کے بعد سیاحوں کیلئے دروازے کھولے تھے۔ 1997 سے 2015 تک یہاں آنے والے مسافروں کی تعداد میں 815 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.