اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومتوں کیلیے جاری کی جانے والی ہدایات میں مزید اضافہ کردیاہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت الیکشنز پر کسی طور پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کریں گی اور جاری معاہدوں پر اقدامات کریں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کی آگاہی سے دو طرفہ یا کثیر الفریقی معاہدہ یا فیصلے کےتحت اقدامات کرسکیں گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ،بین الحکومتی کمرشل ٹرانزکشنز ایکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر اقدامات کی اجازت ہوگی۔
نگران حکومتیں نجکاری کمیشنز آرڈیننس کے تحت جاری معاہدوں منصوبوں پر فیصلے کرسکیں گی۔
تبصرے بند ہیں.