اسلام آباد: سپریم کورٹ نےسابقہ اہلیہ کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والے ملزم کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی گئی۔
سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابقہ اہلیہ کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والے ملزم کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی ۔
ملزم کے وکیل نے عدالت سے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا ۔وکیل ملزم نے استدعا کی کہ چھٹیوں کی وجہ سے ٹرائل کورٹ بند ہے اس لئے ریکارڈ کا حصول مشکل ہے، کوشش ہے کہ شکایت کنندہ سے صلح ہو جائے۔ جس پر شکایت کنندہ خاتون کے وکیل نے جواب دیا کہ صلح کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریما رکس دیے کہ اگر صلح نہیں ہوسکتی تو فیصلہ میرٹ پر کرینگے۔ بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی ۔
واضح رہے کہ ملزم جنید ارشد نے اپنی سابقہ اہلیہ کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ بنا کر جعلی قابل اعتراض تصاویر وائرل کی تھیں۔
تبصرے بند ہیں.