امریکہ میں خود کشیوں کی  شرح بڑھ گئی ،45 سے65 برس کی عمر کے افراد زندگی کا خاتمہ کرنے والوں میں شامل

90

 

کیلیفورنیا: امریکہ میں خود کشیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔  امریکہ میں  2022 میں سب سے زیادہ خودکشیاں ریکارڈ کی گئیں۔پچھلے سال، نئے اعداد و شمار کے مطابق، تعداد 3 فیصد بڑھ کر تقریباً 49,449 ہوگئی ۔

 

نئے جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں گزشتہ سال خودکشیوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔کووڈ کے دور  میں  اس شرح میں قدرے کمی آئی ۔ تاہم  2021 میں خودکشیوں میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔

 

سی ڈی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں خودکشیوں کی کل تعداد میں مردوں کا حصہ تقریباً 79 فیصد تھا۔کچھ ماہرین صحت کے مطابق امریکیوں میں خود کشی کی وجہ ذہنی امراض کا زیادہ ہونا، ڈپریشن اور دیگر مسائل ہوسکتے ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ اضافہ بہت سے عوامل کی وجہ سے ہو سکتا ہے، بشمول ڈپریشن کی بلند شرح اور ذہنی صحت کی خدمات کی محدود دستیابی۔

 

امریکن فاؤنڈیشن فار سوسائیڈ پریوینشن میں ریسرچ کے  ماہرین کاکہنا ہے کہ ایک اہم وجہ بندوقوں کی بڑھتی ہوئی دستیابی ہے۔

 

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ایک حالیہ تجزیے میں 2022 کے ابتدائی اعداد و شمار کا استعمال کیا گیا تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ملک میں بندوق سے خودکشی کی مجموعی شرح گزشتہ سال بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ محققین  کے مطابق  سیاہ فام نوجوانوں میں بندوق سے خودکشی کی شرح سفید فام نوجوانوں کی شرح سے زیادہ ہے۔

 

سب سے زیادہ اضافہ  بالغوں میں دیکھا گیا ہے۔ 45 سے 64 سال کی عمر کے لوگوں میں اموات میں تقریباً 7 فیصد اضافہ ہوا، اور 65 اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں 8 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ ماہرین اور محققین کے مطابق سفید فام مردوں  میں خود کشی کی  شرح بہت زیادہ ہے۔بہت سے ادھیڑ عمر اور بوڑھے لوگوں کو نوکری کھونے یا شریک حیات کو کھونے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.