محکمہ جیل خانہ جات نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات جاری کردی

53

 

اٹک: ترجمان محکمہ جیل خانہ جاتنے کہا کہ جیل اور بیرک کی صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے، عمران خان کو ضروری طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جبکہ جیل قواعد کے مطابق ڈاکٹروں کی نگرانی میں انہیں خوراک مہیا کی جا رہی ہے۔

 

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

 

 

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق عمران خان کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر جیل میں علیحدہ حصے میں رکھا گیا ہے، انہیں قانون کے مطابق ایئر کولر، چارپائی اور چھت والا پنکھا فراہم کیا جا چکا ہے۔

 

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بیڈ میٹرس، تکیہ، ٹیبل اور دو کرسیاں بھی دی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.