آج ہی لڑنے کے لیے تیار ہوں، 26 اگست کی تاریخ تجویز کرچکامگر مسک نے تصدیق نہیں کی:مارک زکر برگ

26

کیلیفورنیا:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) اور ٹیسلا کے مالک کی جانب سے ’کیج فائٹ‘ کے اعلان کے بعد مارک زکربرگ بھی کہتے ہیں کہ وہ ایلون مسک سے آج ہی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ’تھریڈز‘ پر ایلون مسک کی ٹوئٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاایلون مسک سے آج ہی لڑنے کے لیے تیار ہوں۔

 

انہوں نے لکھا کیج فائٹ کے لیے 26 اگست کی تاریخ تجویز کر چکے ہیں مگر ایلون مسک نے تصدیق نہیں کی۔مارک زکر برگ نے ایلون مسک کا ایک اور اسکرین شاٹ شیئرکیا جس میں وہ کیج فائٹ کو لائیو سٹریم دکھانے کا کہتے ہیں۔

 

جس پر میٹا کے بانی کہتے ہیں کہ ’اس کے لیے زیادہ قابل اعتبار پلیٹ فارم استعمال ہونا چاہیے جہاں فلاحی کاموں کے لیے فنڈز اکٹھے ہوتے ہیں۔مارک زکر برگ اور ایلون مسک کے درمیان کیج فائٹ کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگی تھیں جب میٹا کے بانی نے ٹوئٹر کی طرز کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈ‘ متعارف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.