’زکر بمقابلہ ایلون مسک فائٹ ،’ایکس‘ پر لائیو سٹریم کی جائے گی

46

کیلیفورنیا:’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہےکہ ’میٹا‘ کے مالک مارک زکر برگ کے ساتھ ’کیج فائٹ‘ ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست دکھائی جائے گی۔ مسک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے ساتھ ان کی’کیج فائٹ’ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر لائیو سٹریم کیا جائے گا۔

 

سوشل میڈیا کے مالکان لاس ویگاس میں ایک مکسڈ مارشل آرٹس کیج میچ میں ایک دوسرے کے ساتھ کیج فائٹ کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ایلون مسک نے کہا ’زکر بمقابلہ ایلون مسک فائٹ ’ایکس‘ پر لائیو سٹریم کی جائے گی جس سے تمام آمدنی سابق فوجیوں کے لیے خیراتی ادارے میں جائے گی۔

 

اس سے قبل ایلون مسک نے ’ایکس‘ پر کہا تھا کہ وہ لڑائی کی تیاری کر رہے ہیں، ان کے پاس ورزش کرنے کا وقت نہیں ہے اس لیے وہ ویٹ آلات کام پر ساتھ لاتے ہیں۔جب ایکس پر ایک صارف نے ایلون مسک سے فائٹ کا نقطہ پوچھا تو انہوں نے یہ کہہ کر جواب دیا کہ ’یہ جنگ کی ایک مہذب شکل ہے، مرد جنگ کو پسند کرتے ہیں۔تاہم میٹا نے ایلون مسک کی پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لیے جواب نہیں دیا۔

 

واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے 20 جون کی ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ مارک زکربرگ کے ساتھ کیج میچ کے لیے تیار ہیں، جو کہ جوجٹسو میں تربیت یافتہ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.