سیاسی شخصیت کونگران وزیراعظم بنانے کاحامی ہوں،  اسحاق ڈا رکے نام پر اعتراض نہیں تھا لیکن وہ وزارت عظمی کی دوڑ میں شامل نہیں: قمر زمان کائرہ

24

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ سیاسی شخصیت کونگران وزیراعظم بنانے کاحامی ہوں۔

وزیراعظم کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی شخصیت کونگران وزیراعظم بنانے کاحامی ہوں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  اسحاق ڈا رکے نام پر اعتراض نہیں تھا لیکن وہ وزارت عظمی کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔

 

 

وزیرا عظم نے اس کی وضاحت کردی ہے۔ نگران وزیر اعظم کے لیے شاہد خاقان کے نام کا معلوم نہیں ہے۔

 

 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پیپلز پارٹی نگران کے نام پر وزیرا عظم سے اتفاق کرے گی۔مردم شماری پر سندھ حکومت کے تحفظات برقرار ہیں۔ مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے رکھیں گے۔ سندھ حکومت کے تحفظات دور نہ ہوئے تو کسی اور طرح سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.