پہلے بھارتی اب چینی ،سوشل میڈیا کی دوستی کو حقیقت کارنگ دینے چین کی لڑکی لڑکے سے ملنے لوئر دیئر پہنچ گئی

103

لوئر دیر:پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتارچینی لڑکی بھی محبت کی خاطر لوئر دیرپہنچ گئی۔چینی لڑکی جاؤ فینگ اور باجوڑ کے رہائشی جاوید ہاشمی لڑکا تین سال سے سنیپ چیٹ پر ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں تھے اوردونوں دوست بن گئے۔

جاؤ فینگ تین روز قبل تین ماہ کے وزٹ ویزہ پر گلگت کے راستے اسلام آباد پہنچی ہے۔اسلام آباد پہنچتے ہی جاؤ فینگ اپنے سوشل میڈیا دوست جاوید کے ساتھ لوئردیرکے علاقے ثمر باغ پہنچ گئی  جہاں وہ جاوید کے ماموں عزت اللہ کے گھرمیں مقیم ہے۔

 

چینی لڑکی کو سکیورٹی خدشات کی بناء پر ثمر باغ میں ٹھہرایا گیا ہے جبکہ یہ اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ جاؤ فینگ جاوید سے شادی کرنے کی خواہشمند ہے۔دوسری جانب ڈی پی او دیر لوئرکاکہنا ہے کہ چینی لڑکی کو مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے تاہم محرم اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چینی لڑکی کو فی الحال آزادانہ نقل و حمل کی اجازت نہیں دے سکتے۔ چینی لڑکی کے سفری دستاویزات درست ہیں ۔ڈی پی او لوئر دیر کا کہنا ہے کہ چینی لڑکی کے ویزے کی میعاد 13 جولائی سے 12 اکتوبر 2023 تک کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.