اڈانہ: ترکیہ ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ۔ جنوبی ترکیہ کے شہر اڈانہ میں زلزلے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔
اڈانہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔اس کا مرکز کاذان ڈسٹرکٹ تھا۔ متعلقہ محکمے کے مطابق اس کی گہرائی12 کلومیٹر (7.46 میل) تھی۔
اڈانہ شام کی سرحد کے قریب ہے اس وجہ سے لوگ زیادہ خوفزدہ ہیں۔ ترکیہ میں چھ ماہ قبل تباہ زلزلہ تھا اس وجہ سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی تھی اور ترکیہ کو خاصا نقصان پہنچا تھا۔
تاہم اڈانہ میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ماضی میں ترکیہ میں زلزلے کی وجہ سے 50 ہزار ہلاکتوں کی اطلاعات تھیں اور ترکی کا انفراسٹرکچر تقریبا ختم ہوکر رہ گیا تھا۔
رجب طیب اردوان ترکی کی بحالی اور ترقی کےلیے کوشاں ہیں ۔ وہ جلد سے جلد ترقی کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی عوام کو خوشحال کرسکیں ۔
تبصرے بند ہیں.