لاہور: بھارت کی جانب سے فیروز پور سے چھوڑے جانے والا پانی گنڈا سنگھ والا پہنچنا شروع ، پانی کی سطح26 فٹ تک بلندہوگئی, درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں. اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں دریائے ستلج گنڈاسنگھ والا میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
بھارت سے آنے والا ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا جسڑ سے شاہدرہ لاہور کی جانب بڑھ رہا ہے، سیلابی پانی سے راوی کنارے شکر گڑھ کے سرحدی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دریائے ستلج کا پانی بھی آبادیوں میں داخل ہونے لگا ہے۔ سیلابی پانی کے باعث درجنوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
جھنگ میں دریائے چناب میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں اضافہ جاری ہے جس کے باعث پانی آبادی میں داخل ہوگیا، اطراف کے 40 دیہاتوں میں 48 ہزار آبادی متاثر ہوئی ہے جبکہ فصلیں اور رابطہ سڑکیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔ دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ متاثرین بغیر چھت کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.