ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولے گا

40

کراچی: ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولے گا۔وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا قوانین حتمی مراحل میں ہیں۔

 

امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا قوانین کو کابینہ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ سوشل میڈیا رولز پر وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے اور انہیں حتمی شکل دے رہے ہیں۔

 

وفاقی وزیرکاکہنا تھا کہ گوگل پاکستان میں اپنا دفتر قائم کر چکا ہے۔ ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جا رہا ہے جبکہ جو کمپنی پاکستان میں نہیں آتی ان کا ایک ورچوئل آفس موجود ہونا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.