سنوکر کھلاڑی ماجد علی نے آرے سے گلا کاٹ کر خود کشی کرلی

134

 

فیصل آباد: پاکستانی اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے لکڑی کاٹنے والے آرے سے گلا کاٹ کرخود کشی کرلی۔ وہ نیشنل بینک سے وابستہ اور 2020ء سے اسنوکر سرکٹ سے آؤٹ تھے۔

 

خودکشی کی وجہ ڈپریشن قرار دی جارہی ہے، ان کا خاندار بھی مالی طور پر مستحکم تھا ۔ مرحوم کی تدفین فیصل آباد کے مقامی قبرستانی میں ہوئی۔

 

26 سالہ ماجد علی نے2014ء میں ایشین انڈر ٹوئنٹی ون کا سلور، 2018ء میں ورلڈ سسکس ریڈ میڈل اور ایشین ٹیم کاایونٹ کا برانز میڈل حاصل کیا تھا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برس سے ان کی ذہنی حالت صحیح نہیں تھی، ان کے گھر والوں دعویٰ ہے کہ ان پر جادو ٹونہ کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.