اسلام آباد :وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے میثاق معیشت کرنا پڑے گا۔اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معیشت کی بہتری کے لیے میثاق معیشت کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ مشکل حالات میں سب جانتے ہیں ہم کن حالات سے گزر رہے ہیں۔ہم سب کو خوشی سے قربانی دینی چاہئے۔
ان کاکہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پربہت بوجھ ہے اس وجہ سے تنخواہ میں اضافہ کیا۔تنخوا ہ دار طبقے کے لے ہم جوکچھ کرسکتے تھے وہ کیا۔دو لاکھ سے او پر کی تنخواہ پر ٹیکس لگایا ہے، دولاکھ سے نیچے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس جمع کرنے سے 15 ارب روپےکا ٹیکس اکٹھا ہوگا۔ہم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ نویں ریویو کو مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں قوم کو خوش خبری ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن قوانین میں ترمیم کے بعد ستمبر میں یوکے کی پروازیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔یورپ اور امریکہ کی پروازیں بند ہونے سے71 بلین روپے سالانہ کا نقصان ہوا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کو لیز پر نہیں دے رہے آئوٹ سورس کررہے ہیں۔پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کے معاہدے پورے نہیں کیے۔ پاکستان کی معیشت کوٹھیک کرنا ضروری ہے۔
تبصرے بند ہیں.