پاکستانی دستاویزی فلم "ہم سایہ”نے وینس ایوارڈ جیت لیا

45

 

لاہور: سینٹر فار سوشل جسٹس (CSJ) کی تیار کردہ پاکستانی دستاویزی فلم ‘ہم سایہ’ (Neighbour) کو وینس انٹر کلچرل فلم فیسٹیول 2023 میں انسانی حقوق پر مبنی بہترین مختصر دستاویزی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

دستاویزی فلم ’ہم سایہ‘   کے  ڈائریکٹر او رایڈیٹر داؤود مراد م نے لڑکیوں کے اغواء، جبری شادی، جبری تبدیلی مذہب جیسے معاشرتی مسائل پر مبنی کہانیوں کو شامل کر کے ان مسائل کو اجاگر کیا۔

 

ذرائع کے مطابق یہ دستاویزی فلم 16 جون 2023 کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں، 23 جون 2023 کو وینس، اٹلی میں اور دنیا بھر کے دیگر مقامات پر دکھائی جائے گی۔

 

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم سینٹر فار سوشل جسٹس کے بہت سے تحقیقی اور وکالت کے منصوبوں پر مبنی ہے جو خاص طور پر پاکستان میں پسماندہ لوگوں کے لیے انسانی حقوق، جمہوری ترقی اور سماجی انصاف پر مرکوز ہے۔

تبصرے بند ہیں.