اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کی منظوری دے دی.
عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی، رقم سے خیبرپختونخوا کے 55 لاکھ سیلاب متاثرین اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بہتری کے استعمال میں لائی جائے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ امداد آنے والے دنوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سیلاب کے بعد گزشتہ سال پاکستان نے تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے مالیاتی امداد کے لیے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر عالمی قرض دہندگان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عالمی قرض دہندگان کو سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات پر این ڈی ایم اے، وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقی کی مشترکہ رپورٹ سے آگاہ کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.