امریکا سعودی عرب سے تعلقات مستحکم کرنے کی راہیں ہموار کرنے لگا

51

 

 

ریاض: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکہ اور سعودیہ عرب کے تعلقات مستحکم کرنے کی پر تبادلہ خیال۔

 

 

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون اورعلامتی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کے اس دورے کے مقاصد میں تیل کی قیمتوں پر سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کرنا، خطے میں چینی اور روسی اثر و رسوخ کا توڑ کرنا اور سعودی اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانے کی امیدوں کو فروغ دینا شامل تھے۔

 

 

واضح رہے کہ ایک ماہ کےد وران امریکا کے کسی اعلیٰ عہدیدار کا سعودی عرب سے دوسرا دورہ ہے، گزشتہ ماہ امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.