پیپلز پارٹی کا کل کانسٹی ٹیوشن ایوینو پر احتجاج کااعلان

88

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نیئر حسین بخاری کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے کل سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی کال دی ہے۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی بھی کل کانسٹی ٹیوشن ایوینو پر بھرپوراحتجاج کرے گی۔

نیئر بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ملک میں جاری بحرانوں کی ذمہ داری عمران خان کی ہے۔ اس ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی کے لیے ایسے منصف چاہیئں جو اپنی پسند و ناپسند کے فیصلے نہ کریں۔

عمران خان کو جب گرفتار کیا گیا وہ ملزم تھے جب تک الزام ہو وہ ملزم ہوتا ہے میرا سوال ہے وہ کیا وجوہات تھیں انہیں ہائی کورٹ میں پیشی کے وقت تک مہمان بنا کے رکھا گیا۔

تبصرے بند ہیں.