معروف سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کا وجود ختم ہوگیا ہے کیونکہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو اپنی ایک اور کمپنی ’ایکس ہولڈنگز کارپوریشن‘ میں ضم کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر اب ایلون مسک کی ایکس ہولڈنگز کارپوریشن کا حصہ بن گیا ہے، ایکس کارپوریشن ایک نجی ادارہ ہے اور ایکس ہولڈنگز کارپوریشن اس کی سرپرست کمپنی ہے، جس میں نیورلنک، اسپیس ایکس، ٹیسلا اور دی بورنگ کمپنی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم برقرار رہے گا دستاویزات کے مطابق ٹوئٹر کمپنی کا وجود ختم ہوگیا ہے تاہم اب اسے ایکس کارپوریشن کا حصہ بنادیا گیا ہے۔ تاہم ایکس کارپوریشن میں اس کی شمولیت سپر ایپ کی تشکیل کی جانب پہلا قدم ہے۔
واضح رہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب لورا لومر نامی خاتون نے ٹوئٹر کے خلاف کیلیفورنیا کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔خاتون کا اکاؤنٹ 2019 میں بند کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس کے بعد گزشتہ سال ایلون مسک نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ ٹوئٹر کو سپر ایپ (ایوری تھنگ ایپ) کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.