محسن لغاری کا پی ٹی آئی کے احتجاج میں حصہ لینے سے انکار، عمران خان کو شکایت لگاؤں گا: عون عباس، میری سیاسی تربیت آپ سے مختلف ہے: لغاری
اسلام آباد : این اے 193 سے تحریک انصاف کے ایم این اے محسن لغاری نے احتجاج کا حصہ بنے سے انکار کردیا ۔پی ٹی آئی کے دیگر اراکین اراکین احتجاج جبکہ محسن لغاری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کاروائی میں شریک ہیں ۔
نیو نیوز کے مطابق سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے سینٹر عون عباس کو محسن لغاری کے پاس بھیجا ۔محسن لغاری نے احتجاج کا حصہ بنے سے انکار کر دیا۔
عون عباس نے محسن لغاری سے کہا کہ آپ احتجاج میں شریک نہ ہوئے تو عمران خان سے شکایت لگاؤں گا۔ محسن لغاری نے جواب دیا کہ میری سیاسی تربیت آپ سے مختلف ہے احتجاج کے بجائے ایوان کی کاروائی کا حصہ بنوں گا۔
تبصرے بند ہیں.