لاہور :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کو ایک سال میں کوئی کرائسز نہیں ملے جتنے ہمیں ملے تھے،پی ٹی آئی دور کے آخری سال میں معیشت اوپر گئی۔
ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مشکل وقت حکومت ملی جس میں سے دو سال کرونا میں لگ گئے ، پاکستان ان ممالک میں شامل تھا جس نے کرونا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،اگر یہ لوگ کرونا کے وقت ہوتے تو کیا کرتے؟ 17سال میں پہلی بار گروتھ ریٹ ہمارے دور میں بہتر ہوئی، موجودہ حکومت کی ایک سال کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ پی ڈی ایم حکومت نے معیشت کا کوئی روڈ میپ نہیں دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہم پاکستان کو ٹیررازم سے ٹور ازم پر لے آئے تھے اب حالات واپس خراب ہوگئے ہیں، انہوں نے آتے ہی پہلے کابینہ اجلاس میں ای سی ایل سے نام نکلوائے، پی ڈی ایم حکومت نے پہلے نیب کو پھر ایف آئی اے کو تباہ کیا ، پوری ایف آئی اے کو ہمارے اوپر کیسز بنانے کیلئے لگاد یاگیا ۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات جیتنے کیلئے الیکشن کمیشن کو استعمال کیا گیا ، توشہ خانہ کیس میں انہوں نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار لی ہے ،اب ہم ان سب کی چوری سامنے لائیں گے ، میرے اوپر اب تک 144کیس بن چکے ہیں ،بنی گالہ کے گھر کے وارنٹ نکلے اور ڈی آئی جی زمان پارک لیکر آگیا،
مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرانے کی کوشش کی گئی ، حکومت کاکام مجھے سکیورٹی دینا ہے جو نہیں دے رہی ۔
تبصرے بند ہیں.