وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ طلب ،الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق  موقف  طے کیا جائے گا

106

اسلام آباد :وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ طلب  کرلیا  گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ  کا اجلاس کل صبح پارلیمنٹ  ہاوس میں  ہوگا، اجلاس میں الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق  موقف  طے کیا جائے گا ،اس کے علاوہ قانون سازی سے متعلق امور پر بھی  مشاورت کی جائے گی ۔

 

یاد رہے کہ آج   ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کوفنڈز کی  فراہمی کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ ملک میں ایک دن انتخابات کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ تاہم الیکشن کمیشن کوپنجاب میں فنڈزدینے کا  معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے  کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.