ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور کئی اہم کھلاڑی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں مصروف ہونے کے باعث اس کا حصہ نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں پانچ ٹی 20 میچ کھیلے گی جس کیلئے ٹام لاتھم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں کیونکہ کئی اہم کیوی کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کیلئے بھارت میں موجود ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں چیڈ بووس، مارک چیپ من، ڈین کلیوور، میٹ ہینری، بن لیسٹر، ایڈم ملنے، کول مک کونچی، ڈیرل مچل، جیمی نیشام، رچن روندرا، ہینری شیپلے، ایش سودھی، بلیئر ٹکنئر اور ول ینگ شامل ہیں۔
کیوی ٹیم لاہور میں 14، 15 اور 17 جبکہ راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو ٹی 20 میچز کھیلے گی جس کے بعد پانچ ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے تاہم اس کیلئے کیوی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.