راولپنڈی :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکنان نامزد ہیں ،پولیس کا پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا گیا لیکن عامر محمود کیانی گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔
پولیس کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔
تبصرے بند ہیں.