کراچی: سونے کی عالمی قیمت میں کمی کے باوجودد ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد لاکھ 96 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 124 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کمی سے 1826 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ بڑھے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.