فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کمی

64

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کا ملا جلا رجحان جاری ہے اور گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 93 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی 2400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 638 روپے ہو گئی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کمی سے 1824 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمت کم ہوئی۔ 
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2100روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1800.41 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.