کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، عمران خان کی گرفتاری پر شدید ردعمل آئے گا: صدر مملکت

4

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈیڑھ ماہ میں مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی اور اس وقت کسی سطح پر مذاکرات نہیں ہو رہے اور اس کا ذمہ دار حکومت کو سمجھتا ہوں، عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں شدید ردعمل سامنے آئے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ڈیڑھ ماہ میں مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور اس وقت کسی بھی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے جس کا ذمہ دار حکومت کو سمجھتا ہوں کیونکہ عمران خان مذاکرات سے انکاری نہیں ہیں، میرا اسٹیبلشمنٹ سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہے، فوج کہہ چکی وہ سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے۔ 
صدر مملکت نے کہا کہ میرا خیال تھا لوگ مذاکرات کیلئے بیٹھ جائیں گے، اس وقت ملک کو ضرورت ہے لوگ بیٹھ کر بات کریں، فوج کی جانب سے سیاست سے دور رہنے کا کہا گیا اور اب سیاستدانوں کو خود اس خلا کو پر کرنا ہو گا، قبل از وقت نہیں تو الیکشن پر ہی بات کر لیں گے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری اور دیگر رہنماو¿ں کے بیانات سامنے ہیں، فواد چوہدری کے معاملے پر پارٹی نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی، عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں شدید ردعمل سامنے آئے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.