کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قدر میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 59 ہزار 465 روپے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 1929 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.