پہلے منڈیٹ اور نتیجہ، باقی بات بعد میں ہو گی: حافظ نعیم الرحمن

13

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں مگر انہیں کہا ہے کہ پہلے ہمارے مینڈیٹ کو تو تسلیم کریں، پہلے مینڈیٹ اور نتیجہ، باقی بات بعد میں ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں مگر ہم نے ان سے کہا ہے کہ پہلے ہمارے مینڈیٹ کو تو تسلیم کریں، اگر چند گھنٹے میں مسئلہ حل ہوتا نظر نہ آیا تو احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ پہلے مینڈیٹ اور نتیجہ، باقی بات بعد میں ہو گی، کراچی کا میئر تو جماعت اسلامی بنائے گی، یہ بات تو طے شدہ ہے، جب وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں تحفظات دور ہوں گے تو ہونے چاہئیں۔ 
حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ آر اوز، ڈی آر اوز پارٹی بن کر کام کریں گے تو اس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ایکشن لینا چاہئے اور اگر الیکشن کمیشن ان سے نہیں ملا ہوا تو قوانین پر عملدرآمد کرائے۔ 

تبصرے بند ہیں.