ڈاکار: افریقی ملک سینیگال میں دو بسوں کے تصادم کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوگئے ہیں ۔
حادثہ قومی شاہراہ پر صبح کے وقت پیش آیا جس کے بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ تصادم کے باعث دونوں بسیں سامنے سے مکمل تباہ ہوگئیں ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیگال میں حادثات عام ہیں لیکن یہ حادثہ ہلاکتوں کے اعتبار سے بد ترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.