(ق) لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دیدیا

130

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہوا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران (ق) لیگ کے تمام 10 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ دل و جان سے ہیں اور ساتھ دیتے رہیں گے۔
(ق) لیگ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلیٰ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کو ووٹ دیں گے اور پرویز الٰہی کی قیادت میں (ق) لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یک جان ہے۔

تبصرے بند ہیں.