ملکی حالات شدید خراب، مسلط ہونے والوں کے پاس مسائل سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں: حماد اظہر

40

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات بہت خراب ہیں اور جو مسلط ہوئے ہیں ان کے پاس مسائل سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، ایسا لگتا ہے کہ صرف مقدمات ختم کرنے کی ریس لگی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں جگہ جگہ انڈسٹریز بند ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں اور تاجروں کو مال کی خرید کیلئے ایل سیز نہیں دی جا رہیں جبکہ موجودہ حکومت کے لوگ مقدمات میں بری ہوتے جا رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ریس لگی ہوئی ہے پہلے مقدمات ختم کریں گے، ان لوگوں کے مقدمات ختم ہو جائیں گے تو یہ بیرون ملک جا کر بیٹھ جائیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ آ ج لاہور کے تاجر عمران خان سے ملاقات میں مسائل بیان کر کے گئے ہیں، معاشی حالت دن بدن خراب ہو رہے ہیں، صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں، اشیائے خورونوش کی قیمتیں روزانہ بڑھ رہی ہیں، مسائل اتنے بڑھ گئے ہیں مشکل انہیں ہو گی جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے جبکہ جو مسلط ہوئے ہیں ان کے پاس مسائل سے نکلنے کاکوئی راستہ نہیں ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.