ریاض: دنیا بھر کی طرح اس سال سعودی عرب میں بھی ایک مخصوص مقام پر شہریوں نے "ہالووین” منایا ۔
خبرایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں ڈراؤنے موسم کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی “ہالووین ویک اینڈ” منایا گیا ۔ اس ایونٹ کے دوران بلیوارڈ کے پنڈال کو ملبوسات پارٹی میں تبدیل کیا گیا ۔ ایونٹ میں بھرپور شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے بھوتوں ، چڑیلوں اور ڈراؤنے ملبوسات پہن کر آنے والے مہمانوں کو بلیوارڈ میں مفت داخلہ دیا گیا ۔
تبصرے بند ہیں.