لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر وہ مارے گئے تو وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف تحقیقات کی جائیں ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی تحریک جیل بھیجنے سے نہیں رکی ، تم جتنے مرضی کنٹینر لگا لو اسلام آباد میں داخل ہوں گے ۔ چھوٹا آدمی بڑے گھر میں آگیا ہے ۔
سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ اداروں سے لڑائی نہیں اگر ایک بھی لاش گری تو اسلام آباد سے کوئی بھاگ نہیں سکے گا ۔ بہتر یہی ہے کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھیں اور انتخابات کی تاریخ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ برے وقت میں دوستوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں ، عمران خان کو بتا دیا ہے شاہدرہ نہیں آ سکتا آگے جوائن کروں گا ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کی دو گاڑیاں لال حویلی سے متعلقہ تھانے میں گئیں ہیں ، پرویزالہٰی دیکھیں ایف آئی اے پنجاب کے تھانوں میں کیا کر رہی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.