امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

142

لاہور: امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا جو انٹر بینک میں 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220 روپے 88 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 126 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 352 پر آ گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.