سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 209 رنز کا ہدف

22

کرائسٹ چرچ: سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 209 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں ڈیون کانوے کے 64 رنز اور گلین فلپس کے جارحانہ 60 رنز کی بدولت 208 رنز بنائے۔فن ایلن نے 19 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مارٹن گپٹل نے 34 رنز بنائے۔ 
بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شریف الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ میچ کیلئے نیوزی لینڈ کی قیادت ٹم ساؤتھی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں فن ایلن، ڈیوون کونوے، مارٹن گپٹل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشام، مائیکل بریس ویل، ایش سودھی، ایڈم ملنے اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ 
بنگلہ دیش کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نجم الحسین شنتو، سومیا سرکار، لٹن داس، عفیف حسین، مصدق حسین، یاسر علی، نورالحسن، محمد سیف الدین، شریف الاسلام اور عبادت حسین شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.