سیلاب کی تباکاریوں کے باوجود سب کو کرسی کی فکر ہے عوام کی نہیں: فیصل قریشی

29

کراچی: پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے ۔ اس وقت بھی سب کو کرسی کی فکر ہے عوام کی فکر کسی کو نہیں ۔

 

اپنے بیان میں اداکار نے کہا کہ لاکھوں لوگ سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں ، سینکڑوں لوگ سیلاب میں بہہ چکے ہیں جو ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ سوچنے کی ضرورت یہ ہے دکھی انسانیت کو کیسے بچانا ہے ۔ افسوس یہ ہے کہ اس وقت سب کو کرسی کی فکر ہے عوام کی فکر کسی کو نہیں ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو لاحق پریشانی اور مسائل پر کوئی کان نہیں دھرتا ، کراچی میں بارشوں سے جو تباہی و بربادی ہوئی ہے اس پر توجہ دینی چاہئے ۔

 

فیصل قریشی نے کہا کہ ہم بہت زیادہ تفرقے میں تقسیم ہوچکے ہیں ، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ اس وقت ہمیں متحد ہو کر مصیبت میں پھنسے لوگوں کو مدد دینے کی ضرورت ہے ۔ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی جتنی زیادہ ہوسکے مدد کرنی چاہئے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.