ایشیا کپ شروع ، افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

43

دبئی : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شروع ہوگیا ہے۔ پہلے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیتا۔ محمد نبی کا کہنا ہے کہ فریش پچ ہے۔ دبئی میں کچھ عرصے سے کرکٹ نہیں ہوئی ہم نے چانس لیا۔ ہمارے پاس اچھے آل راؤنڈر ہیں۔

 

سری لنکن کپتان داسن شناکا کا کہنا ہے کہ اگر ٹاس جیتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے ۔ ہماری ٹیم میں آج دو نئے کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں ان میں پتھیرانا اور مدوشانکا شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.