دبئی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز ’آرڈر آف دی یونین‘ سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امارات کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز ’آرڈر آف دی یونین‘ سے نوازا گیا ۔
بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
#COAS called on H.H Sheikh Mohamed Bin Zayed Al Nahyan, President of UAE. Matters of mutual interest, bilateral defence & security cooperation and regional security situation discussed. The leaders agreed that Pakistan and UAE share a great history of cordial relations (1/2) pic.twitter.com/A1U8nXyhtS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 17, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو بھی ہوئی جبکہ اماراتی صدر نے آرمی چیف کے پاک، امارات دفاعی تعاون کیلئے اقدامات کو سراہا ۔
اماراتی صدر نے ہر شعبہ میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ آرمی چیف جنرل نے اماراتی صدر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے میڈل کا حصول اعزاز قرار دیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ یہ اعزاز دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ تعاون میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔
تبصرے بند ہیں.