اسلام آباد: کامن ویلتھ گیمز 2022ءمیں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والے ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ اور دیگر قومی ایتھلیٹس کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق نوح بٹ کے علاوہ ویٹ لفٹر ہنزلا دستگیر، حیدر علی، والی بال ٹیم اور ان کے غیر ملکی کوچ بھی وطن پہنچے ہیں جبکہ ایئرپورٹ پر ڈی جی سپورٹس بورڈ آصف زمان نے ان کا استقبال کیا۔
محمد نوح دستگیر بٹ نے اسلام آباد آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پاکستان کی کرکٹ ٹیم جیسا استقبال ہوا، پی ایس بی کے ڈی جی نے تمام قومی ایتھلیٹس کا استقبال کرکے اچھی روایت قائم کی ہے۔
دوسری جانب آصف زمان کا کہنا تھا کہ قومی ایتھلیٹس کو انعامات کے ساتھ مزید اچھی تیاریوں کے مواقع فراہم کریں گے اور جس ایتھلیٹ کو بیرون ملک ٹریننگ کیلئے بھیجنا ہوگا انہیں پورے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.