کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے شہری نے ایک منٹ میں 17 بھوت مرچیں کھا کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا لیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گریگوری فوسٹر نے ایک منٹ میں 17 مرچیں کھاتے ہوئے 3.94 اونس مرچیں کھانے کا ریکارڈ بھی بنایا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 3.42 اونس مرچیں کھانے کا تھا جو 2019ءمیں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مائیک جیک نے قائم کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گریگوری فوسٹر نے پہلی بار ایسا کارنامہ سرانجام نہیں دیا بلکہ اس سے قبل وہ تین کیرولائنا ری ایپر مرچیں صرف 8.72 سیکنڈز میں کھانے کا ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں۔
فوسٹر نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے حکام کو بتایا کہ اس ریکارڈ کی کوشش ایک ذاتی چیلنج ہے تاکہ میں اپنی حد دیکھ سکوں اور اس کیساتھ ہی میں انتہائی تیز مرچوں سے متعلق آگاہی پھیلانے کی کوشش بھی کر رہا ہوں۔
تبصرے بند ہیں.