وزیر اعلیٰ محمود خان کی ناک کے نیچے پشاور کے سرکاری ہسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف 

7

 

پشاور : خیبرپختونخوا  کے ٹیچنگ ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بڑے پیمانے پر مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف  ہوا ہے۔ ہسپتال کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

 

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق  اسپتال کیلئے ادویات اور مشینری کی خریداری میں  تین کروڑ روپے سے زائدکی بے قاعدگیاں ہوئیں ،بجلی کی مد میں اسپتال کو 30کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا یا گیا ۔

 

رپورٹ کے مطابق صحت سہولت کارڈ کی رقم بھی ہسپتال کے اکاؤنٹ میں نہیں رکھی گئی ۔نئے فنڈز لینے کے لیے بچے ہوئے فنڈز بھی ظاہر نہیں کیے گئے ۔

 

تبصرے بند ہیں.