امریکا میں یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ ،5 افراد ہلاک، متعدد زخمی 

13

 

شکاگو: امریکی یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد پریڈ کو روک کر شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

امریکی نیوز ایجنسیوں کے مطابق الینوئے میں یومِ آزادی کی پریڈ میں  فائرنگ ہوئی  ہے۔پولیس نے شہریوں کو فائرنگ کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو حالات سنبھالنے دیں۔ شکاگو کے شمالی شہر الینوئس کے ہائی لینڈ پارک میں یومِ آزادی پریڈ شروع ہونے کے تقریباً 10 منٹ بعد فائرنگ کی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.