عمران خان ،بشری بی بی اور فرح گوگی کیخلاف کرپشن کے ثبوت ہیں تو عدالت جائیں: شہباز گل کا حکومت کو چیلنج 

5

 

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان ، فرح گوگی اور بشری بی بی کے خلاف حکومت کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو عدالت جائیں آڈیو جاری نہ کریں۔

شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کو گالیاں نہیں دیتے ۔ کل عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان کو طاقتور فوج کی ضرورت ہے تاہم مسلم لیگ ن جان بوجھ کر آرمی چیف کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔جنرل باجوہ صاحب کو ان ترجمانوں کی ضرورت نہیں ہے ۔عطا تارڑ ایک ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہے وہ بار بار اپنی پریس کانفرنس عمران خان کی اہلیہ کا نام لے رہے تھے میں عطا تارڑ کے لیول پر نہیں آؤنگا ۔

 

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا بطور خاتون احترام کرتے ہیں۔مریم نواز کے فون ڈیٹا پر بات نہیں کرنا چاہتا، اگر شہباز شریف کے فون کا ڈیٹا سامنے رکھ لیں تو کانوں سے دھواں نکلے گا۔  فرح گوگی کے علاوہ ان کو کچھ بھی نہیں ملا۔ہمارے اوپر الزام ہے کہ پنجاب کے اندر اے سی ڈی سی لگا کر پیسے کمائے، آج ان سے پوچھیں ڈی سی لاہور، ملتان کہاں لگا ہوا ہے ، آج وہ ڈی سی کہاں کہاں لگے ہوئے ہیں ، یہ لوگ توشہ خانہ پر بڑا رولا ڈالتے ہیں آج سیکرٹری کابینہ کون ہے، نہ آپ بجلی دے رہے ہیں نہ ڈالر رک رہا ہے۔

 

شہباز گل نے کہا کہ  غداری کے اوپر کل ایک ٹیپ لے آئے ہیں جس پر ابھی تک ہم نے اس پر کچھ نہیں کہا ۔لوگوں کی گھروں کی خواتین کو بدنام کرنے کیلئے یہ کیا جارہا ہے، عمران خان کی اہلیہ، فرح گوگی کیخلاف جو کرنا ہے عدالت میں کریں۔ سائفر آیا جسے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے چھپایا گیا ہمیں بار بار کہا گیا سائفر کا نام نہ لیں جس پر صحافی نے سوال پوچھا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے سائفر کس نے چھپایا۔  شہباز گل نے جواب دیا کہ سائفر جس نے چھپایا وہ آپ کو بھی پتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.