محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

106

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے  آج سے صوبہ  سندھ اور صوبہ بلوچستان میں  شدید بارشوں کے سلسے کے آغاز کی پیشگوئی کر دی۔

 

محکمہ موسمیا ت  کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آج سے تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مون سون کے اس مرحلے میں  بارشیں برسانےوالا سسٹم مضبوط ہے جس کے باعث شدید بارشیں ہوں گی۔  جس میں  2جولائی سے پانچ جولائی تک تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ میں بادل برسیں گے۔

شہر قائد میں 2جولائی سے پانچ جولائی تک بارش ہوگی۔ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص ،عمرکوٹ اور دادو میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

 

دوسری جانب پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٰ ٹی (پی ڈی ایم اے )نے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت  کی ہے جبکہ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے تیرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے سے متعلق مراسلے جاری کیے ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آنےکا خطرہ ہے۔

 

واضح رہے کہ ملک بھر سمیت  پنجاب میں بھی مون سون کا  اسپیل جاری ہے،  لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، جہانیاں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے جہاں ایک طرف شہریوں کو مشکلات کا  سامنا کرنا پڑا تو دوسری طرف شدید گرمی کے بعد موسم خوشگوار ہونے پر شہری پرسکون بھی نظر آئے۔ محکمہ موسمیات نے  اگلے تین روز تک بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.