پاکستان کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرنے پر بھارتی ناظم الامور کی طلبی

63

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پاکستان کے 80 سرکاری  ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر وزارت خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو  طلب کر کے سخت احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان  کے مطابق  بھارت نے ایران، ترکی، مصر، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتی مشن اور نیویارک میں پاکستان کے سفارتی مشن کے 80 سرکاری اکاؤنٹس بلاک کئے جس پر بھارتی ناظم الامور کو  طلب کر کے سخت احتجاج کیا گیا جبکہ بھارت نے جیو بلاکنگ کے ذریعے ریڈیو پاکستان کی نشریات بھی بلاک کیں۔

 

ترجمان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ یہ پابندیاں عالمی معیار اور معلومات تک رسائی کے حقوق و آزادی رائے کی بنیادی آزادی کیخلاف ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سے سفارتی مشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کے اقدام کو فوری واپس لینے کا کہا گیاہے۔

تبصرے بند ہیں.