وقار یونس کی میرے خلاف رپورٹ نے میرا کیرئیر کارنر کردیا: احمد شہزاد

54

لاہور: ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد پھٹ پڑے، کہا وقار یونس کی میرے خلاف رپورٹ نے میرا کیرئیر کارنر کردیا ۔

 

احمد شہزاد نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا میں چاہتا ہوں کہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے باہر رکھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کچھ غلط نہیں کیا میرے پاس بھی اپنے دفاع کے لئے بہت کچھ ہے ۔ اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو مجھے اس کا بتایا جائے ، سزا دی جائے لیکن کیرئیر کیساتھ کیوں کھیلا جا رہا ۔

 

ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ رپورٹ میں جو کہا گیا اس کی وضاحت ہونی چاہیے کیونکہ مجھے اس کا بہت نقصان ہوا ۔ مجھے پتہ تو ہونا چاہیے کہ رپورٹ ہے کیا اور میں نے غلط کیا کیا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ میں کنڈکٹ کے تحت تمام چیزیں کر رہا ہوں مجھے کارنر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ میں نے رپورٹ کے بارے میں جاننے کی بہت کوشش کی لیکن مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا ۔

 

احمد شہزاد نے کہا کہ مجھے سری لنکا کے خلاف آخری سیریز میں پورا موقع ہی نہیں دیا گیا اور باہر کر دیا ۔ مجھے خود نہیں پتہ کہ مجھے کنڈیشنگ کیمپ میں کیوں نہیں بلایا گیا ۔ اس کا درست جواب تو وہی دے سکتے ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کو منتخب کیا ۔ میں بھی کیمپ میں شامل ہو کر ایک معیاری ٹریننگ کرنا چاہتا تھا ۔

 

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میرا گھر ہے ۔ کوئٹہ کی ٹیم نے ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی ہے ۔ مجھے خود بڑا دکھ ہے کہ میں پی ایس ایل نہیں کھیل سکا ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.