واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے ملک میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے گن کنٹرول بل منظور کر لیا ہے ۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 15 ریپبلکنز کی حمایت بھی حاصل ہوئی جس کی وجہ سے یہ قانون سازی 65 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ اس کے خلاف 33 ووٹ پڑے۔
گن کنٹرول بل کو کانگریس کی منظوری کے بعد ایوان نمائندگان سے بھی پاس ہونا ہو گا جس کے بعد صدر جو بائیڈن اس پر دستخط کریں گے اور یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عوامی مقامات پر شہریوں کو اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ لے جانے کی اجازت دے دی تھی ،امریکی سپریم کورٹ کے 6 قدامت پسند ججز نے فیصلے کے حق میں ووٹ دیا جب کہ گن کنٹرول کے حامی سپریم کورٹ کے تین لبرل ججز نے فیصلے کی مخالفت کی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے اسے مایوس کن قرار دے دیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عقل اور آئین دونوں سے متصادم ہے۔امریکیوں کی حفاظت کے لیے بطور معاشرہ ہمیں زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
تبصرے بند ہیں.