عمران خان سے بڑا منافق کوئی نہیں: مریم نواز 

28

 

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان سے بڑا منافق کوئی نہیں ۔ پہاڑ جیسے مسائل کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

 

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف احتجاج ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدہ کردہ ہیں جو بطورِ وزیر اعظم کہتا تھا کہ آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا اس کو اچانک سب یاد آ گیا ہے۔ اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔

تبصرے بند ہیں.